ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 4 مجرموں کو پھانسی
- 29, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے جاسوسی کے مجرموں کو پھانسی دینے کی تصدیق کر دی ہے۔ سزائے موت پانے والے چاروں مجرموں پر ایرانی فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان مجرموں نے اسرائیلی ایجنسی سے تربیت حاصل کی تھی۔ یہ مجرم کردستان سے عراق میں داخل ہوئے تھے اور ایران کے صوبے اصفہان میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ چاروں مجرموں نے سزائے موت کے خلاف اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا۔
تبصرے