امریکہ نے سمندر سے برساۓ یمن کے کئی علاقوں پر راکٹ

راکٹوں کی برسات

نیوز ٹوڈے :  امریکہ نے یمن کے حوثیوں پر ایک مرتبہ پھر بہت بڑا حملہ کیا ہے ـ امریکی فوج نے سمندر سے یمن کی طرف کئی راکٹ داغے ہیں ـ امریکی فوج نے ہوائی حملوں سے یمن کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے ـ پچھلے دو ہفتوں کے دوران امریکہ اور برطانیہ نے مل کر 3 سو مرتبہ یمنی حوثیوں پر حملے کیے ہیں ـ لیکن اس کے باوجود حوثیوں کے حوصلے پست نہیں ہو رہے ـ اور وہ بھر پور جوابی حملے کر رہے ہیں ـ حوثیوں نے امریکہ اور برطانیہ کو واضح طور پر بتا دیا ہے -

کہ 'غزہ ، فلسطین اور بیت المقدس کیلیے اپنی جان بھی دے دیں گے اور ہم غزہ کیلیے اپنی کارروائی جاری رکھیں گے' ـ امریکی حملوں کے باوجود حوثیوں کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ انہوں نے (اٹلی) کو دھمکی دے دی ہے ـ کہ 'امریکہ نے بحیرہ احمر میں ہمارے خلاف جو مشترکہ جماعتت تیار کی ہے ـ اگر اٹلی اس میں شامل ہوا تو ہم اٹلی پر حملہ کرد یں گے' -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+