حوثی جماعت کے حملے کا شکار برطانوی ( روبیمار ) مکمل طور پر ڈوب گیا

بحری جہاز

نیوز ٹوڈے :   یمن کی ایرانی حمایت یافتہ جماعت ( حوثی) نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے رد عمل میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کیلیے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے جہازوں اور اسرائیلی اتحادیوں کے جہازوں کے خلاف جو آپریشن شروع کر رکھا ہے اس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی اور اس کے اتحادی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے - اور سینکڑوں جہاز 'بحیرہ احمر اور خلیج عدن' میں اپنا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور ہو گۓ ہیں ـ حوثیوں کے ان حملوں میں اب تک مکمل طور پر تباہ ہونے والا پہلا جہاز ( روبیمار ) نامی برطانوی جہاز ہے -

اس بہت بڑے بحری بیڑے کی مکمل طور پر ڈوبنے کی تصدیق ہفتے کے روز کر دی گئی ہے - (کارگو اور میری ٹائم ) کے حکام اور ( یمن کی حکومت) نےتصدیق کی ہے کہ یمنی حوثیوں نے کئی روز قبل اس جہاز کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد یہ جہاز کئی روز تک بحیرہ احمر میں آہستہ آہستہ ڈوبتا رہا ـ اور آخر کار جمعہ کی رات کو طوفانی موسم کی وجہ سے جہاز مکمل طور پر ڈوب گیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+