ایران کی خواہش ، گوادر اور چاہ بہار کو مشترکہ بندرگاہ بنایا جاۓ

نیوز ٹوڈے :  پاکستان میں مقیم ایران کے سفیر (رضاامیری) نے کہا کہ ایران کی خواہش ہے کہ ایران کی چاہ بہار پورٹ اور پاکستان کی گوادر پورٹ کو ملا کر سسٹر پورٹس کے نام سے بندرگاہ بنائی جاۓ ـ اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں پاکستان میں تعینات ایران کے  سفیر  رضا امیری  کی دعوت کا بندو بست کیا گیا  ـ جس میں دوران تقریب ایران کے سفیر نےخطاب کے دوران کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ  معاہدہ لائن اسٹریجٹک تعلقات کو بڑھانے کیلیے کیا گیا ہے - ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اس طرح کے اور کئی مشترکہ پرجیکٹ شروع کرکے پاکستان کے ساتھ علاقائی تعاون اور تجارت کو بڑھانے کا خواہش مند ہے -

ایرانی سفیر نے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں کواکٹھا کر کے ایک مشترکہ بندرگاہ بنائی جاۓ' ـ رضا امیری کا کہنا تھا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ سی پیک منصوبہ میں بھی ایران کو حصہ دار بنایا جاۓ' ـ رضا امیری نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جو لوگ پاکستان کو ایران سے سستی گیس لینے میں رکاوٹ بنے ہوۓ ہیں وہ جلد اپنی ضد چھوڑ دیں گے ـ ایرانی سفیر نے وزیر اعظم پاکستان کی دعوت پر جلد ہی ایران کے صدر کے دورہ پاکستان کا ذکر بھی کیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+