جوبائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کو دیے جانے والے اسلحہ کی کھیپ کی ترسیل روک دی

جوبائیڈن

نیوز ٹوڈے:  پچھلے سات ماہ سے جاری غزہ کی معصوم عوام پر اسرائیلی بربریت میں امریکہ مسلسل اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے ـاور لگاتار اسرائیل کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے - لیکن اب اچانک امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کو ہتھیار دینے سے روک دیا ہے- جس سے اسرائیل میں شدید تشویش پیدا ہو گئی ـ امریکی حکام نے فروری 2024 میں اسرائیل سے گارنٹی مانگی تھی کہ وہ امریکہ کے ہتھیار غزہ میں بین الاقوامی قانون کے تحت استعمال کرے گا- اسرائیلی حکومت نےمارچ میں ضمانتیں دے دی تھیں -

اس خبر پر وہائٹ ہاؤس نے بھی کوئی بات چیت کرنے سے انکار کر دیا ہے - پینٹا گون ، امریکی وزیرخارجہ کے محکمہ اور نیتن یاہو کے دفتر کے عملے نے بھی ا س خبر کی تصدیق سے انکار کر دیا ہے - جب سے غزہ جنگ شروع ہو ئی ہے پہلی دفعہ امریکہ نے اسرائیلی فوج کیلیے بھیجی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ روکی ہے ـ "ویب سائٹ " ایکسیوس کے مطابق جوبائیڈن حکومت کو اس بات کی پریشانی ہے کہ اسرائیل غزہ کے جنوبی شہر رفع پر حملہ کرے گا - غزہ کے دیگر علاقوں کے 11 لاکھ افراد رفع میں پناہ لیے ہوۓ ہیں - اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار والے دن میڈیا کو دیے جانے والے اپنے ایک بیان میں امریکہ کے ساتھ تناؤ کی طرف اشارہ بھی کیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+