امریکی عدالت میں تفتیش کے دوران بیٹے کے ساتھ والدین بھی قتل کی واردات میں ملوث نکلے

قتل کی واردات

نیوز ٹوڈے : امریکہ میں پہلی مرتبہ کسی خطرناک جرم کے مرتکب ملزم کے ماں اور باپ کو بھی اس جرم میں شامل ہونے کے جرم میں سزا سنا دی گئی - غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے تحت امریکی (ریاست مشی گن) میں ایک ایتھن کرمبلی 15 سالہ لڑکے نے سکول میں فائرنگ کرکے 4 ساتھیوں کو مار دیا تھا - جس پر قتل کے جرم میں امریکی عدالت نے ایتھن کو عمر قید کی سزا سنا دی تھی -

اس کیس کے سلسلہ میں عدالت نے ایک ہفتے کے ٹرائل کے بعد ججوں نے اس لڑکے کےباپ جیمز کرمبلی اور اس کی ماں کو بھی اس قتل کا مجرم قرار دے دیا - عدالت کے عدالتی فیصلے کے مطابق ایتھن کے والد نے اسے اس کی ذہنی کیفیت کو نظر انداز کرتے ہوۓ اسے پستول لے کر دی جس سے اس نے یہ جرم کیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+