وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری
- 20, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : خیبرپختونخواہ کے نۓ وزیر اعلٰی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما (علی امین گنڈا پور) کی گرفتاری کا حکم سنا دیا گیا ـ عدالتی حکم کے تحت ضمانت کی بھی کوئی گنجائش نہیں - وزیر اعلٰی 'کے پی کے' کی گرفتاری کا حکم راولپنڈی کی دہشتگردی کی عدالت میں بیٹھے جج ملک اعجازآ صف نے سنایا ـ دہشتگردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے "شہباز گل، شبلی فراز ، شیریں مزاری اور مراد سعید" کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کی گرفتاری کا حکم 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں ان کۓ خلاف سٹی تھانہ میں درج ہوۓ پرچے کے سلسلہ میں دیا گیا ہے ـ راولپنڈی کی دہشتگردی کی عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے 2 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جاۓ -
وسیم حسن
تبصرے