اسرائیل کا ایرانی قونسل خانے پر میزائل حملہ ، 8 افراد جاں بحق

قونسل خانے پر اسرائیل کے میزائل حملے

نیوز ٹوڈے :  شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم ایرانی قنونسل خانے پر اسرائیلی میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہو گۓ - ایران کی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں ایران کے قونسل خانے پر میزائل حملہ کرکے قونسل خانے کی عمارت کو تباہ کر دیا - رپورٹ کے مطابق اس حملے میں قونسل خانے کے ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا - اسرائیل کے اس میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہو گۓ-

ایران کے سرکاری میڈیا نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ اسرائیل کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ایرانی سفارتکار ہیں - غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دمشق میں اسرائیل کے اس میزائل حملے میں ایران کی القدس بریگیڈ کے رہنما (رضا زاہدی) بھی جاں بحق ہو گۓ ہیں - اسرائیل کے میزائل کا ہدف ایرانی قونسل خانہ اور سفیر کی رہائش گاہ تھی - اسرائیل کے اس حملے کے بعد شام کے وزیر خارجہ ایران کے قونسل خانے کے دورہ پر پہنچ گۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+