کابل حکومت نے کیا دو امریکی شہریوں کو گرفتار

قوانین کی خلاف ورزی

نیوز ٹوڈے : افغانستان کے شہر کابل میں دو امریکی شہریوں سمیت کچھ غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان کابل حکومت ( ذبیح اللٰہ مجاہد) نے ا س خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ ایرانی نگران حکومت نے کچھ غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں دو امریکہ کے باشندے بھی شامل ہیں - " طلوع نیوز " سے گفتفو کرتے ہوۓ ذبیح اللٰہ مجاہد کا کہنا تھا 'ان لوگوں کو افغانستان کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے' -

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان آنے کے خواہشمند ہر فرد کو ( طالبان حکومت ) کے قوانین پر عمل پیرا ہونا پڑے گا ـ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان میں امریکہ کے بھی دو افراد شامل ہیں اور ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ افغانستان کیوں آۓ تھے - البتہ کوئی کسی مقصد کیلیے بھی افغانستان آۓ اس پر لازم ہے کہ وہ ( طالبان حکومت ) کے قوانین کی پابندی کرے ـ ترجمان کے مطابق ویزا حاصل کرتے وقت ہر آدمی کو یہ ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ اسے ہمارے قوانین پر عمل پیرا ہونا پڑے گا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+