ترکیہ استنبول کے کلب میں آگ لگنے سے 27 افراد جاں بحق

کلب میں اچانک آگ

نیوز ٹوڈے :   ترکیہ کے کلب میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہو گۓ ـ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق (استنبول) میں ایک کلب میں تعمیراتی کام جاری تھا - کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور منٹوں کے اندر آگ نے 16 منزلوں پر مشتمل پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا -کلب کے اندر موجود لوگ آگ کی وجہ سے اندر ہی پھنس گئے -

جن میں سے 27 افراد آگ میں جھلسنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گۓ - آگ لگنے سے کلب کی دو منزلیں مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئیں - فائر بریگیڈ عملے نے  بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا - ریسکیو اہلکار عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کی کوششوں میں لگے رہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+