غزہ میں کتنے ارب ڈالرز کا نقصان ہوا؟
- 03, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: غزہ کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 18.5 بلین ڈالر ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ یہ تعداد 2022 میں مغربی کنارے اور غزہ کی مشترکہ جی ڈی پی کے 97 فیصد کے برابر ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ معشیت کا ہر شعبہ متاثر ہوا، اخراجات میں ہاوسنگ کا حصہ 72 فیصد ہے ، عوامی خدمات کے بنیادی ڈھانچے جیسے پانی ، صحت اور تعلیم کا حصہ 19 فیصد اور تعلیم کا حصہ 19 فیصد ہے ، اور تجارتی اور صنعتی عمارتوں کو پہنچنے والا نقصان 9 فیصد ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تباہی کے نتیجے میں ایک اندازے کے مطابق 26 میلن ٹن ملبہ پچ گیا ہے جس کو ہٹانے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دس لاکھ سے زیادہ لو بے گھر ہیں اور 75 فیصد آبادی بے گھر ہے۔
تبصرے