تائیوان میں مچائی تباہی , 15.5 شدت کے زلزلے نے

شدت کے زلزلے

نیوز ٹوڈے :  تائیوان میں شدید قسم کے زلزلے سے 8 افراد ہلاک اور 800 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گۓ ، جبکہ 50 کے قریب لوگ لاپتہ ہو گۓ - 'بین الاقوامی میڈیا رپورٹ' کے مطابق (تائیوان کے مشرقی ساحل کے نزدیک) زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گۓ - چین کے صوبوں (فوجیان اور شنگھائی) میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گۓ ـ زلزلے کی گہرائی 15.5 تھی ـ زلزلے کے جھٹکوں سے سب زیادہ متاثر تائیوان کا دارالحکومت (مائپے) ہوا-

مائپے کے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی - زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں - عمارتوں کے گرنے سے 800 لوگ زخمی ہوگۓ اور 9 افراد جاں بحق ہو گۓ - مائپے میں زلزلے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مالی نقصان سے دو چار ہونا پڑا - لاپتہ ہونے والے لوگ چھوٹی بسوں میں سوار تھے جنہوں نے نیشنل پارک کے ہوٹل جانا تھا - ریسکیو اہلکاروں نے اپنی امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے - زلزلے سے گرنے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے کئی لوگوں کے دب جانے کا خدشہ ہے - تائیوان میں 25 سال بعد آنے والا شدید نوعیت کا زلزلہ ہے - اس سے پہلے 1999 میں 7.6 شدت کازلزلہ آیا تھا جس سے بہت نقصان ہوا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+