بھارتی ریاست (چھتیس گڑھ ) میں جاری فوجی آپریشن میں 13 باغی ہلاک

فوجی آپریشن

نیوز ٹوڈے :  بھارت کی ریاست (چھتیس گڑھ) میں باغیوں کے خلاف کیا جانے والا فوجی آپریشن 8 گھنٹے جاری رہنے کے بعد بند کر دیا گیا - اس آپریشن میں 13 ماؤ نواز باغی جاں بحق ہو گۓ - بھارتی حکام کے مطابق یہ آپریشن ضلع بیجا پور کے ایک دیہاتی علاقے میں کیا گیا - مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج اور باغیوں کے مابین ہونے والی اس جھڑپ کا آغاز منگل کی صبح 6 بجے ہوا -

بھارتی فوج کے مطابق بدھ کی صبح تک 13 باغیوں کی لاشیں فوج کی تحویل میں آ چکی تھیں - بھارتی فوج اور باغیوں کے درمیان یہ جھڑپ اس وقت شرو ع ہوئی جب فوج کے ایک گروپ نے جنگل کے اندر اینٹی نکسل آپریشن کا آغاز کیااس فوجی آپریشن کو بھارت میں پچھلے کچھ سالوں کے دوران ہونے ہونے والا سب سے بڑا فوجی آپریشن مانا جا رہا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+