امریکی ریاست (ٹیکساس) میں برڈ فلو نے کیا ایک اور حملہ

برڈ فلو وائرس

نیوز ٹوڈے :  امریکہ سے برڈ فلو کی انسانی جسم میں منتقلی کا دوسرا کیس سامنے آ گیا - 'بین الاقوامی میڈیا رپورٹ' کے مطابق امریکہ کی ریاست (ٹیکساس) ڈیری فارم پر کام کرنے والے ایک شخص کے اندر برڈ فلو وائرس کی منتقلی کا کیس سامنے آیا ہے - امریکہ میں بیماریوں پر قابو پانے کیلیے بناۓ گۓ ادارے کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا شکار ہونے والے شخص میں اس بیماری کی علامت اس کی آںکھوں کا سرخ ہو جانا ہے -

مذکورہ شخص کو آئیسولیشن میں رکھ کر اس کا علاج بخار کے دوران استعمال کی جانے والی اینٹی وائرل میڈیسن سے کیا جا رہا ہے - 2020 میں امریکہ کے پولٹری فارمز کے اندر برڈ فلو کے وائرس کی منتقل کے بعد لاکھوں پرندوں کو ضائع کرنے کے باوجود نہ صرف جانور بلکہ یہاں تک کہ سمندر کے اندر رہنے والے جانور بھی اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+