اسرائیل میں ہائی الرٹ نافذ

اسرائیل

نیوزٹوڈے: اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کی جانب سے جوابی حملے کے خدشے کے پیش نظر اپنے ایئر ڈوم کو ہائی الرٹ کر دیا۔ اسرائیل نے جوابی حملے کے خوف سے اپنی ریزرو فوج کو بھی طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے 100 روز قبل ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ القدس بریگیڈ کے کمانڈر رضا زاہدی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل تھے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+