مالدیپ کے بعد بنگلہ دیش میں بھی ’انڈیا آؤٹ‘ کا نعرہ
- 04, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کے مطالبے کے جواب میں سوال کیا ہے کہ ان کی بیویوں کے پاس کتنی بھارتی ساڑیاں ہیں؟ یہ ہندوستانی ساڑیاں اپنی بیویوں سے لے کر جلا کیوں نہیں دیتے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی اپوزیشن لیڈر کے گھر میں بھارتی مصنوعات، گرم مصالحہ، پیاز، لہسن اور دیگر بھارتی مصنوعات نظر نہیں آنی چاہئیں۔ بنگلہ دیشی اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق شیخ حسینہ کا یہ طنزیہ ریمارکس اس وقت سامنے آیا جب اپوزیشن لیڈر نے کشمیر میں بھارتی مصنوعات کے خلاف علامتی احتجاج کے طور پر اپنا خود سڑک پر پھینک دیا۔
تبصرے