ایران میں دو فوجی چوکیوں پر حملے کے نتیجے میں 18 دہشتگرد ہلاک
- 05, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران کے دو شہروں (راسک اور چاہ بہار) میں ایک ہی وقت میں دو آرمی چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا - جس کے نتیجے میں دونوچوکیوں پر فائرنگ کا شدید مقابلہ ہوا - ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں شہروں میں ہونے والے اس مقابلے میں 18 دہشتگرد جہنم واصل ہو گۓ جبکہ سیکیورٹی کے 5 جوان بھی جان بحق ہوگۓ - ایرانی سیکیورٹی اور پولیس امور کے وزیر داخلہ کے نائب ( ماجد امیر احمدی ) کے مطابق,
' ان حملوں میں چاہ بہار اور راسک دونوں شہروں پر ہوۓ دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے' - ماجد امیر احمدی کا کہنا ہے کہ یہ حملے " جیش العدل " جماعت نے کرواۓ جن میں شامل سارے دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا ہےاور ان حملوں میں ہماری فوج کے 5 جوان بھی شہید ہو گۓ--
وسیم حسن
تبصرے