شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل ( سولڈ فیول ) کا کیا کامیاب تجربہ

ہائیپر سونک میزائل

نیوز ٹوڈے :  اقوام متحدہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باوجود بھی شمالی کوریا  باز نہیں آ رہا اور نت نۓ ہتھیاروں کی نمائش کرکے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے - اب بھی شمالی کوریا نے ایک نئی ہائیپر سونک میزائل ( سولڈ فیول ) کا تجربہ کیا ہے جس میں اس نے کامیابی حاصل کر لی ہے ـ شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی ( کے ۔ سی ۔ این ۔ اے ) کے مطابق یہ تجربہ شمالی کوریا کے صدر کم جانگ اون نے اپنی موجود گی میں کروایا -

شمالی کوریا کے صدر ( کم جانگ اون ) نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مختلف فاصلوں پر کام کرنے والی تمام ٹیکنیکل ، اپریشنل اور اسٹریٹجک میزائلوں کو سولڈ فیول سسٹم میں بدل دیا گیا ہے - اس سے پہلے شمالی کوریا  درمیانے فاصلے پر نشانہ باندھنے والی بلیسٹک میزائل کے تجربے میں بھی کامیابی حاصل کر چکا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+