چین کے صوبہ ( شنگھائی ) میں خراب موسم نے تباہی مچائی

نیوز ٹوڈے : چین میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی -بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے (شنگھائی) میں طوفان اور شدید بارشوں کی وجہ سے ہوۓ مختلف حادثوں میں 7 لوگ جاں بحق ہو گۓ ، اور 11 زخمی  چین مارچ کے آخر سے شروع ہونے والی تیز ہواؤں ، طوفانی بارش اور ژالہ باری کا نشانہ بنا ہوا ہے ـ جس کے زیر اثر 9 شہروں کے 93 ہزار لوگ آ چکے ہیں -

چین کے صوبہ شنگھائی کے دارالحکومت ( نان چنگ ) میں تیز آندھی کی وجہ سے ایک گھر کی چھت ہی اڑ گئی - اور ایک بلند و بالا عمارت سے گر کر 3 لوگ جاں بحق ہو گۓ - موسمی حالات کی وجہ سے 800 لوگوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے - ان موسمی حالات سے 700 بیکٹر زرعی رقبے کو نقصان پہنچ چکا ہے اور 2 ہزار سات سو اکاون مکان بھی متاثر ہوۓ ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+