ایران کی طرف سے جوابی کارروائی کا خطرہ ، اسرائیل نے کیا ایئر ڈیفینس سسٹم ہائی الرٹ

ایئر ڈیفنس سسٹم

نیوز ٹوڈے :  شام میں موجود ایران کے سفارتخانے پر حملے میں ہونے والے جانی نقصان کی وجہ سے اسرائیل کے سر پر ایران کے جوابی حملے کے خطرات منڈلانے لگے - ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل نے ایران کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرے کی وجہ سے اپنے ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور مزید فوج بھی طلب کر لی ہے ـ اسرائیل کے اس اخبار نے خبر دی ہے کہ ایران ، اسرائیل پر ڈائریکٹ حملہ کر سکتا ہے-

امریکہ کی ایجنسی ( سی آئی اے ) نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ایران کو اس وقت اسرائیل پر سخت غصہ ہے اور ایران کسی بھی وقت اسرائیل پر ایک جاندار حملہ کر سکتا ہے - امریکی خفیہ ایجنسی ( سی آئی اے ) نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوے ایران کے خفیہ منصوبہ سے آگاہ کیا کہ ایران ، اسرائیل پر سینکڑوں ڈرونز اور درجنوں کے حساب سے میزائلیں ایک ہی وقت میں برسانے کا ارادہ رکھتا ہے - ایران کے یہ ہتھیار اسرائیل کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے- ایران کے سپریم لیڈر ( آیت اللٰہ خمینی ) نے بھی اسرائیل کے شام میں ایران کے سفارت خانے پر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی دے رکھی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+