امیر خاتون نے جائیداد ملازم کے نام کردی

امیر ترین

نیوزٹوڈے: اٹلی کی امیر ترین خاتون نے مرنے سے پہلے اپنی تمام جائیداد اپنی ملازمہ کے نام کر دی۔  انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، اتلی کی امیر اثرورسوخ رکھنے والی خاتون کے رشتے داروں  کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب انہیں پتہ چلا کہ خاتون نے مرنے سے پہلے ، تمام جائیداد اپنی ملازمہ کے نام کر دی ۔  اطالوی خاتون ماریہ کی جائیداد 45 لاکھ ڈالرز تک بنتی ہے ، جو انہوں نے مرنے سے پہلے البانیہ سے تعلق رکھنے والی اپنی ملازمہ کے نام کر دی۔ خاتون نے اپنے دس بھتیجوں کو یکسر نظر انداز کر دیا جن کے بارے میں کہا گیا  کہ وہ خاتون کی جائیداد پر نظریں جمائے بیٹھے تھے۔ خاتون نے کبھی شادی نہیں کی اس لیے ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+