دوست ملک کی پاکستان کو سستی بجلی دینے کی پیشکش

ترکمانستان

نیوزٹوڈے:  وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ تکمیل کے قریب ہے، معاہدے سے بہت زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔  وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق جام کمال خان نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر اتاجان مولاموف سے ملاقات کے دوران کیا۔ 

ترکمانیستان کے سفیر نے وفاقی وزیر کو ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ جام کمال نے کہا کہ ترکمانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مظبوط اور تجاری حجم میں اضافہ کیا جائے گا۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+