اسرائیلی حکومت نے مظاہرین کو گاڑی سے کچل ڈالا
- 08, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے شہر (تل ابیب) میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر تیز رفتار کار چڑھ جانے سے 5 لوگ زخمی ہو گۓ ـ غزہ میں جاری ( بن یامین نیتن یاہو ) حکومت کی ناکامی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کی وجہ سے اسرائیل کے دار الحکومت تل ابیب میں ( نیتن یاہو ) کی حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں ـ اسرائیلی مظاہرین کا ایک گروہ جو کہ مظاہرہ کرتے ہوۓ ( بن یامین نیتن یاہو ) کی رہائشگاہ کی طرف جا رہا تھا ، ان پر اچانک ایک تیز رفتار کار چڑھ دوڑی ـ جس سے 5 مظاہرین شدید زخمی ہو گۓ ـ
اسرائیلی وزیر براۓ مواصلات ( شومو کربی ) نے اس واقعہ کی ذمہ داری بائیں بازو جماعت کے رہنماؤں پر ڈال دی ـ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ تشدد کو بڑھا رہی ہے ـ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ـ کار میں سوار دوسرے لوگوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ـ
تبصرے