امریکی میڈیا نے کیا خبردار اسرائیل کو ایران کے حملے سے

   نیوز ٹوڈے : امریکہ کی نیوز ایجنسیوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ ایران اگلے ہفتے کے دوران کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے ـ امریکہ کے میڈیا سے خفیہ ذارئع سے حاصل ہونے والی معلومات پر بنائی گئی رپوٹوں سے یہ بات سامنے آئی ہے ، کہ ایران آئندہ ہفتے اسرائیل پر سینکڑوں ڈرون گرا سکتا ہے ـ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے ان حملوں کا نشانہ اسرائیلی دار الحکومت بن سکتا ہے ـ 

       امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکہ کی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں ایران ڈرونز کے ساتھ ساتھ اسرائیل پر کروز میزائلیں بھی پھینک سکتا ہے ـ امریکہ کی خفیہ ایجنسی نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے ایران رمضان کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی اسرائیل پر حملہ کر دے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+