شام کے شہر (سنامین) میں بم دھماکہ ، 7 بچے جاں بحق

       نیوز ٹوڈے : شام  کے شہر (سنامین) میں ہونے والے بم دھماکے میں 7 بچے جاں بحق ہو گۓ ۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کے جنو بی صوبہ دارا میں بارودی مواد کو ڈینٹو نیٹر سے اڑا کر دھماکہ کیا گیا جس کی زد میں آ کر 7 بچے ہلاک ہو گۓ ، اور دو لوگ زخمی ہو گۓ ۔ زخمی ہونے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہے ـ یہ دھماکہ خیز ڈیوائس دہشتگردوں نے شام کے شہر سنامین میں لگا رکھی تھی ـ 

    شام کی ایک انسانی حقوق کیلیے کام کرنے والی ایک آبزرویٹری کی رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں کل 8 بچے ہلاک ہوۓ ہیں جن کی عمریں 10 سے لے کر اٹھارہ سال تک ہیں اور ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے ـ 

      

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+