ایران کی میزائلوں نے اسرائیل کے چھکے چھڑا دیے

اسرائیل

نیوز ٹوڈے : یکم اپریل کو شام کے علاقے (دمشق) میں ایران کے سفارتخانے پر کیے جانے والے اسرائیلی حملے ، جس میں ایران کے سفارت خانے کے7 افراد جاں بحق ہو گۓ تھے ـ اور ایران نے اسرائیل کو اس حملے کا بھر پور جواب دینے کی دھمکی دے رکھی تھی ـ ہفتے کی شام کو ایران نے اسرائیل کو دی جانے والی اس-دھمکی کو عملی جامہ پہنا دیاـ ہفتے کی شام کو ایران نے پورے اسرائیل کو دہلا کر رکھ دیا - ایران نے اسرائیل پر ڈرونز ، میزائلوں اور کروز میزائلوں کی بوچھاڑ-کردی ـ

اسرائیلی حکام کےمطابق ایران نے اس حملے میں اسرائیل پر 185 ڈرونز ، 36 کروز میزائلیں اور 110 میزائلیں برسائیں ۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے زیادہ تر حملے اپنے ملک سے کیے لیکن کچھ ڈرونز اور میزائلیں عراق ، شام اور یمن سے بھی داغے گۓ ـ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے  اسرائیل پر داغے گۓ 70 ڈرونز اور 3 بلیسٹک میزائلوں کو امریکہ کی فوج نے مار گرایا - جبکہ بحیرہ روم میں موجود امریکی بحری جہازوں نے 3 ایرانی بلیسٹک میزائلوں کو روکا - امریکہ کے مطابق ایران نے 100 سے زائد بلیسٹک میزائلیں اسرائیل پر داغیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+