اسرائیل پر ایرانی حملوں کا اسرائیلی رد عمل

اسرائیلی رد عمل

نیوز ٹوڈے :  ایران کی طرف سے اسرائیل پر کیے گۓ حملوں کا جواب دینے کیلیے اسرائیل نے 24 سے 48 گھنٹے کے اندر ایران پر حملے کی دھمکی دے دی - امریکہ کی ایک نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ 'اسرائیل نے ایران کو اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر اندر جوابی حملے کی وارننگ جاری کر دی- اسرائیلی وزیر اعظم ( بن یامین نیتن یاہو ) کے مطابق 'ایران نے اسرائیل پر حملہ کر کے جنگ کا اعلان کر دیا ہے-

ہفتے کی شام ایران نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر 300 ڈرونز اور میزائلیں داغی- ایران کے میڈیا کے مطابق اس حملے میں ایران نے اسرائیل کے حفاظتی مراکز کو نشانہ بنایا ـ اس حملے میں گولان کے پہاڑوں اور شام کے نزدیک موجود اسرائیل کی فوجی چھاؤنیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا -

       

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+