امریکی فوج نے بحیرہ احمر کی فضائی حدود میں 5 ڈرونز تباہ کرنے کا دعوٰی کیا ہے
- 30, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی آرمی کا بحیرہ احمر کے آسمان پراسلحہ سے لیس 5 ڈرون سے آمنا سامنا ـ امریکہ کی (سینٹرل کمانڈ ) کی رپورٹ کے مطابق ان کی فوج نے بحیرہ احمر کی فضائی حدود میں 5 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے - امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ یہ ڈرونز بحیرہ احمر میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں کیلیے خطرہ ہیں -یمن کے حوثی گروہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے جمعے والے دن بحیرہ احمر میں برطانیہ کے ایک تیل بردار بحری جہاز پر کئی میزائلیں داغی جس سے اس برطانوی جہاز کو شدید نقصان پہنچا تھا -
وسیم حسن
تبصرے