عراق ، آئر لینڈ اور بنگلہ دیش کی جامعات میں بھی فلسطین کےحق میں مظاہرے

فلسطین کےحق میں مظاہرے

نیوز ٹوڈے :  امریکہ کے تعلیمی اداروں سے شروع ہونے والا اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں پھیل چکا ہے - کنیڈا اور آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں کے بعد اب آئر لینڈ ، بنگلہ دیش اور عراق کی جامعات اور کالجوں کے طالب علموں نے بھی غزہ کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے - (عراق کی یونیورسٹی جامعہ بغداد ، بنگلہ دیش کی ڈھاکا یونیورسٹی اور ٹرینٹی کالج آف آئر لینڈ) کے طالب علم بھی اس احتجاج کا حصہ بن گۓ -

کینیڈا کی (ٹورینٹو یونیورسٹی) میں بھی غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف طالب علم کیمپ لگا کر احتجاج کر رہے ہیں - امریکہ کی یونیورسٹیوں سے اسرائیلی مظالم کے خلاف شورع ہونے والے احتجاج کا یہ سلسلہ برطانیہ کے تعلیمی اداروں تک بھی جا پہنچا ہے - چھٹی کا دن ہونے کے باوجود اتوار کو لندن کی یونویرسٹی ( یو سی ایل ) کے صدر دروازے پر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا - امریکہ میں پولیس نے مظاہرین طلباء کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے ـ امریکہ کی یونیورسٹیوں میں 17 اپریل سے شروع ہوہنے والے ان احتجاجی مظاہروں کے دوران 2 ہزار 5 سو سے زائد طالب علموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+