اسرائیل کے علاقہ (کریم شالوم) پر حماس کے راکٹ حملوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک

راکٹ حملے

نیوز ٹوڈے :  غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت کے جواب میں فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کے لڑاکوں کے جوابی وار میں اسرائیل کے تین فوجی ہلاک ہو گۓ - اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کیے فوجی سربراہان نے خود اس خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ بتایا ہے کہ کریم شالوم کے علاقہ میں حماس کی طرف کیے گۓ راکٹ حملہ میں اسرائیلی فوج کے 3 جوان ہلاک ہو گۓ ہیں -

اسرائیلی فوج نے حماس کے راکٹ حملے میں مارے جانےو الے تینوں اسرائیلی فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کر دی ہے - ان میں (گیواتی بریگیڈ کا سپاہی ریوین مارک ،مورڈیچائی اسولن اور آئیڈوٹیسٹا نامی سپاہی) شامل ہیں ، جبکہ حماس کے راکٹ حملے میں مارا جانے والا تیسرا اسرائیلی فوجی اسرائیل کی نہال بریگیڈ سے تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+