نیویارک میں یہودی عبادتگاہوں اور ایک گرجا گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

گرجا گھر

نیوز ٹوڈے :  نیویارک میں یہودیوں کی 3 عبادت گاہوں اور ایک گرجا گھرکو بم سے اڑا دینے کی دھمکیوں سے خوف و ہراس پھیل گیا - نیو یارک کی پولیس کے ایک جوان کے مطابق ہفتے والے دن یہویوں کی 3 عبادت گاہوں اور ایک گرجا گھر کو بم سے اڑا نے کی دھمکیاں موصول ہوئیں- لیکن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ان دھمکیوں کواہمیت نہیں دی ـ مین ہٹن بورو کے صدر( ڈیلیوائن) نے ایکس پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں لکھا کہ 'یہودیوں کی عبادت گاہوں کو بم سے اڑا دینے کی دھمکیوں کا مقصد یہودی کمیونٹی کے اندر خوف وہراس پیداا کرنا ہے-

اینٹی ڈیفیمیشن نے پچھلے ماہ اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ 'اکتوبر میں فلسطین میں شروع ہونے والی اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی وجہ سے یہودیوں کی مخالفت میں اضافہ ہو چکا ہے ـ جس سے امریکہ میں یہودیوں کے خلاف کارروائیاں پچھلے سال سے دوگنا ہو چکی ہیں- نیویارک پولیس ترجمان کے مطابق ہفتے والے دن یہودیوں کی کئی عبادتگاہوں کو دھمکیاں دی گئیں ـ (بروکلین عجائب گھر اور بروکلین ہائیٹس) میں یہودیوں کی عبادت گاہ کو بھی ای میل کے ذریعے دھمکی دی گئی - پولیس کے مطابق ویسٹ ہائیٹ سائڈ کی ایک عبادت گاہ کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکی کی ای میل موصول ہوئی ، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوۓ عبادت گاہ میں موجود 250 افراد کو باہر نکال دیا لیکن عبادت گاہ سے کچھ نہیں ملا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+