لبنان کے گاؤں (الجبل) پر اسرائیلی حملے میں 3 شہری ہلاک

اسرائیلی حملے

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل نے غزہ پر بمباری کے ساتھ ساتھ جنوبی لبنان کو بھی اپنے نشانے پر لے رکھا ہے - اسرائیل لبنان کے جنوبی علاقوں پر مسلسل ڈرون حملے اور بمباری کر رہا ہے ـ اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے حملے میں 3 لبنانی شہری ہلاک ہو گۓ- ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کا ایک بیٹا شامل ہیں - لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز (جنوبی لبنان میونسپلٹی کے الجبل نامی گاؤں) کو نشانہ بنایا ـ اسرائیلی بمباری کی زد میں آ کر ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گۓ-

بمباری کی زد میں آںے والا الجبل گاؤں سرحدی علاقہ میں ہے ـ لبنان کے سرحدی علاقوں پر آۓ دن اسرائیل فوج بمباری کرتی رہتی ہے - اسرائیلی فوج کے حملے میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی تصدیق میونسپلٹی کے سربراہ (عبدالمنم شقیر) نے بھی کر دی ہے - 7 اکتوبر سے غزہ میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران اسرائیلی حملوں میں لبنان کے سینکڑوں شہری بھی ہلاک ہو چکے ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+