طولکرم شہر میں اسرائیلی فوج کی کارروائی ، حماس کے 4 لڑاکے شہید

اسرائیلی فوج

نیوز ٹوڈے :  فلسطین اور اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے پر بسے شہر (طولکرم) کے نزدیک رات بھر کارروائی جاری رکھی جس میں 5 فلسطینی شہید ہو گۓ شہید ہونے والوں میں 4 حمااس کے لڑاکے شامل ہیں - حماس نے خود اس خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ 'دیر الغسون میں اسرائیلی فوج کی کارروائ کے دوران ہلاک ہونے والے 4 افراد کا تعلق اس کے عزید الدین القسام بریگیڈ سے تھا -

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ان شہداء کی لاشیں اسرائیلی فوج اپنے ساتھ ہی لے گئی تھی - اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اس حملے میں مارے جانے والے پانچویں شخص کی شناخت نہ ہو سکی اس کی لاش اس قدر مسخ چکی تھی کہ فوری طور پرشناخت ناممکن تھی - اسرائیلی فوج کے مطابق اس کارروائی کے دوران ااسرائیلی پولیس کی ایک اہم یونٹ کا افسر بھی زخمی ہوا ہے - اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق یہ کارروائی حماس کے ایک سیل کو ختم کرنے کیلیے کی گئی ـ یہ سیل کئی فائرنگ اور کار بم حملوں میں ملوث تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+