بیت المقدس میں ( الجزیرہ ) ٹی وی کے دفتر پر اسرائیلی پولیس کا دھاوا

الجزیرہ

نیوز ٹوڈے:   فلسطین میں جاری غزہ کی معصوم عوام پر اسرائیلی ظلم و ستم سے دنیا کو آگاہ کرنے پر اسرائیل نے قطر کے ٹی وی چینل ( الجزیرہ ) پر پابندی لگا دی - نہ صرف اسرائیل نے الجزیرہ کی نشریات پر پابندی لگائی بلکہ اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک ہوٹل میں قائم ( الجزیرہ ) ٹی وی کے دفتر پر دھاوا بول کر دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور دفتر کا سامان بھی ضبط کر لیا - الجزیرہ کی ویب سائٹ کو بھی اسرائیل میں لاک کر دیا گیا ہے-

انٹر نیٹ پر موجود وڈیو ز میں صاف دکھائی دے رہا ہےـ کہ اسرائیلی پولیس کے جوان سادہ کپڑوں میں( الجزیرہ) کے دفتر سے سامان اٹھاۓ ہوۓ باہر نکل رہے ہیں - ایک دن پہلے نیتن یاہو کی حکومت کے حکم پر کیبل اور سیٹلائٹ والوں نے الجزیرہ ٹی وی کی نشریات دکھانا بند کر دی تھیں- اسرائیلی نیٹ ورک سروس کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو حکومت کے فیصلے کے مطابق اسرائیل میں الجزیرہ ٹی وی کی نشریات دکھانا بند کر دی گئی ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+