اسرائیل نے کیا انکار غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلیے مصر اور قطر کی نئی تجاویز سے

جنگ بندی معاہدہ

نیوز ٹوڈے:  اسرائیل نے غذہ میں جنگ بندی کے لیے قطر اور مصر کے نۓ تجویز کردہ معاہدے کو فوری طور پر ماننے سے انکار کر دیا-حماس نے تو پیر کے روز قطر اور مصر کے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے بناۓ گۓ معاہدے کو قبول کر لیا ہے - بین الاقومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کیلیے مقرر کیے گۓ مصر اور قطر کے ثالثوں کو بتا دیا کہ انہیں جنگ بندی معاہدہ کے حوالے سے مصر اور قطر کے نۓ تجویز کردہ معاہدے سے کوئی اختلاف نہیں ـ حماس کی جانب سے اس بیان کے بعد جنگ بندی معاہدہ کے حوالے سے گیند اب اسرائیل کے کورٹ چلی گئی-

تاہم اسرائیل نے فوری طور پر اس معاہدے کو ماننے سے انکار کرد یاـ برطانیہ کے ٹی وی چینل ( بی بی سی ) کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کے حوالے سے حماس اور ہمارے نکات میں بہت فاصلہ ہے - اسرائیل اس معاہدے پر مزید مزاکرات کیلیے ایک وفد بھیجے گا ـ اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ بندی معاہدہ کے یہ وہ نکات نہیں ہیں جن کو ہم نے تسلیم کیا تھا ـ کیونکہ حماس نے جن نکات پر اتفاق کیا ہے ان کے اتنے دورس نتائج سامنے آئیں گے جنہیں اسرائیل کبھی بھی نہیں مان سکتا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+