روس نے اپنے علاقہ سے ایک امریکی فوجی جوان کو گرفتار کر لیا

نیوز ٹوڈے : روس نے چوری کرنے کے جرم میں امریکی فوج کے ایک جوان کو گرفتار کر لیا ـ (دی گارجین) کے مطابق امریکہ کے حکام نے کہا ہے کہ ان کے ایک سٹاف سارجنٹ ( گورڈن بلیک ) جن کی عمر 34 سال ہے اور وہ جنوبی کوریا میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے ( گورڈن بلیک ) ٹیکساس کے علاقہ فورٹ کاوازوس اپنے گھر جانے کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اچانک وہ روس پہنچ گۓـ

امریکی فوج کے ترجمان ( سنتھیا سمتھ ) نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ ان کے فوجی جوان ( گورڈن بلیک ) کو مجرمانہ بدتمیزی کے جرم میں فوجی اور تجارتی سمندری پورٹ والدی ووسٹوک سے گرفتار کر لیا گیا ہےـ گرفتاری کے بعد روس نے اس کی گرفتاری سے متعلق امریکی حکام اور اس کے گھر والوں کو بھی مطلع کر دیا ہے ـ امریکی فوج کے ترجمان سنتھیا سمتھ کا کہنا ہے کہ روس میں قائم امریکی سفارتخانہ اس گرفتار ہونے والے فوجی جوان کی مکمل مدد کر رہا ہےـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+