اسرائیل کی رفع پر بمباری ، 5 بچے شہید

نیوزٹوڈے : حماس نے قطر اور مصر کی جانب سے دی گئیں جنگ بندی تجاویز کو مان لیا تھا اس کے باوجود اسرائیل نے رفع پر حملہ کر دیا ـ اسرائیلی فوج کی رفع کے ایک گھر پر بمباری کی وجہ سے 5 بچے شہید ہو گۓ ـ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس نے تو مصر اور قطر کی طرف سے مقرر کیے گۓ ثالثوں کو جنگ بندی معاہدے کی منظوری کی اطلاع کر دی تھی ـ حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ نے مصر اور قطر کے ثالثوں کو ان کی جنگ بندی کی تجاویز کی منظوری کے ساتھ ساتھ اپنے نکات سے بھی آگاہ کر دیا تھا ـ

لیکن اسرائیل کے وزیر اعطم نیتن یاہو نے مصر اور قطر کے ثالثوں کی جنگ بندی تجاویز کو ماننے سے انکار کرتے ہوۓ کہا کہ حماس نے جنگ بندی تجاویز کے جن نکات کو تسلیم کیا ہے وہ اسرائیل کے نکات سے بہت مختلف ہیں ـ اسرائیل اور حماس کے نکات میں بہت فاصلہ ہے ـ لیکن پھر بھی اسرائیلی کابینہ حماس سے مذاکرات کیلیے ایک وفد بھیجے گی ـ اس کے ساتھ ہی اسرائیل کی جنگی کابینہ نے رفع پر حملے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہےـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+