اسرئیلی فوج نے رفع بارڈر سے غزہ جانے والا امدادی سامان روک دیا

نیوز ٹوڈے : اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کو ماننے سے انکار کرتے ہوۓ رات گۓ رفع پر دھاوا بول دیا ـ اسرائیلی فوج نے رفع کراسنگ پر قبضہ کرکے مصر کے راستے غزہ بھیجی جانے والی بین الاقوامی امداد بھی بند کر دی ـ مصر اور قطر کی جانب سے دی گئی جنگ بندی تجاویز کو حماس کے ماننے کے باوجود اسرائیل نے رفع پر رات گۓ بمباری شرو ع کر دی ہے ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رفع پر ہوۓ اسرائیلی فوج کے حملوں میں 20 معصوم فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں ، اور لاتعداد زخمی بھی ہوۓ ہیں ـ میڈیا کی خبروں کے مطابق صیہونی فوج نے رفع کراسنگ پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور مصر کے راستے غزہ بھیجی جانے والی بین الاقوامی امداد بھی روک دی ہے ـ

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفع کراسنگ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ـ اور صیہونی اسپیشل فورسز رفع کراسنگ کے راستے کی چھان بین کر رہی ہیں اور رفع کے مخصوص علاقوں کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے ـ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کیلیے پیش کی گئی مصر اور قطر کے ثالثوں کی تجاویز کو قبول کر لیا تھا اور اب اسرائیل کی طرف سے جواب کا انتظار تھا لیکن اسرائیل نے رفع پر بمباری شروع کر دی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+