رفع کراسنگ پر اسرائیلی فوج کے قبضے پر مصر کا شدید رد عمل

نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کے رفع کراسنگ پر قبضے کے کچھ گھنٹے بعد ہی مصر کے پارلیمنٹ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ـ جس میں اس جنگ سے متعلقہ تمام فریقین اور خاص طور پر نیتن یاہو کی حکومت کو اس کشیدگی میں اضافہ کی وجہ قرار دیا گیا ہے ـ مصری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی فوج کی اس حرکت کی وجہ سے کشیدگی مزید بڑھے گی اور اس کی اس حرکت کا جنگ بندی معاہدے پر بھی اثر پڑے گاـ مصر کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی اس حرکت کی شدید مذمت کی ہے ـ

مصر کے پارلیمنٹ کے سپیکر (ڈاکٹر حنفی جمالی) نے پارلیمنٹ کے مکمل اجلاس میں کہا کہ ہماری پارلیمنٹ کی فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر گہری نظر ہےـ ڈاکٹر حنفی جمالی نے رفع کراسنگ پر صیہونی فوج کے قبضے کو انسانیت دشمنی سے تشبیہ دی اور اسے ایک ڈرااؤنا خواب قرار دیا ہے ـ انہوں نے کہا کہ حماس کا غزہ پٹی میں جنگ بندی معاہدہ کیلیے پیش کی گئی ہماری تجاویز کو قبول کرنا قابل ستائش ہے ـ جسے حماس نے محض انسانی بنیاد پر قبول کیا ـ تاکہ غزہ کے لوگوں کو مشکلات سے نکالا جا سکے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+