غزہ جنگ بندی معاملے پر قاہرہ میں مصر ، قطر، امریکہ اور حماس کی بیٹھک

نیوز ٹوڈے : قاہرہمیں مصر ، حماس ، قطر اور امریکہ کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سےہوۓ مذاکرات میں اسرائلی وفد نے بھی شرکت کی ـ بین الاقومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خفیہ ایجنسی ( سی ۔ آائی ۔ اے ) کے لیڈر ولیم ہرنزکی اسرائیلی وزیر اعظم (نیتن یاہو) اور دوسرے حکام سے ملاقات کیلیے آج قاہرہ سے اسرائیل جائیں گے ـ حماس نے قطر اور مصر کی غزہ میں جنگ بندی کیلیے پیش کی گئی نئی تجاویز کو منظور کر لیا تھا ، لیکن اسرائیل نے حماس کے منظور کردہ نکات پر اتفاق نہیں کیا

جنگ بندی کے سلسلہ میں بات چیت جاری ہونے کے باوجود اسرائیل نے اپنے ٹینک رفع میں بھیج دیے ـ صیہونی فوج نے آدھی رات کو رفع پر دھاوا بول کر 15 معصوم لوگوں کو شہید کر دیا ـ اسرائیلی فوج نےرفع کراسنگ پر قابض ہو کر مصر سے فلسطینیوں کیلے آنے والی امداد بھی روک دی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+