سعودی عرب میں نشہ آور دوا شبو کی فروخت کرتے 3 پاکستانی گرفتار

نیوز ٹوڈے : سعودی عرب میں نشہ آور شبو فروخت کرنے پر 3 پاکستانی گرفتار ـ (جدہ گورنریٹ میں محکمہ نارکوٹکس) نے کارروائی کرتے ہوۓ ایک پاکستانی کو 998 گرام میتھم فیٹا مائن نشہ آور شبو سمیت گرفتار کر لیا ـ یہ نشہ آور شبو منشیات کی ایک خطرناک قسم ہے ـ گرفتار شخص کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا ہے ـ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نے الشرقیہ کے صوبہ میں بھی دو پاکستانیوں کو شبو کی فروخت کرتے پکڑا ہے اور ضروری کارروائی کیلیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے ـشبو نامی یہ میڈیسن مرکزی اعصابی نظام کو حرکت میں لاتی ہے ـ

شبو دماغ میں خوشی سے الحاق شدہ کیمیکل ڈوپا مائن کی زیادتی کو کم کرتی ہے ـ یہ برف کے چھوٹے سے ٹکڑے کی صورت میں یا سفید پاؤڈر کی شکل کی ہوتی ہے ـ شبو کے استعمال سے جذبات میں حدت آتی ہے ـ جو آدمی کے اعتماد کو بڑھاتا اور اسے توانا کرتا ہے ـ اس کے استعمال میں زیادتی سے نفسیاتی مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں ـ جس سے بے وقوفی ، دھوکہ دہی اور جارحیت پیدا ہو جاتی ہے ـ اس دوا کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کا سبب بھی بن سکتا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+