فلسطین کے حمایتی مظاہرین آسٹریلوی پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ گۓ
- 05, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : آسٹریلین پارلیمنٹ کی چھت پر فلسطین کے حمایتی مظاہرین نے فلسطینی بینرز لہرا دیے ـ آسٹریلیا میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوۓ فلسطین کے حامی مظاہرین پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ گۓ اور فلسطین کی آزادی کے حق میں بینرز پارلیمنٹ کی چھت پر لہرا دیے - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے فلسطین کے حمایتیوں نے اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے بازی بھی کی - مظاہرین کا کہنا تھا کہ 'غزہ میں اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہے اسرائیل کی جارحیت کو معاف نہیں کیا جا سکتا'-
اسرائیلی بربریت کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی ـ بعد میں کچھ مظاہرین پولیس کی رکاوٹوں کو توڑتے ہوۓ پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ گۓ اور اوپر جا کر فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف بینرز لہرا دیے - مظاہرین نے پارلیمنٹ کی چھت پر نعرے بازی بھی کی ـ آسٹریلیا کی اپوزیشن ہوم افیئرز کے ترجمان (جیمز پیٹرسن) نے اس وقعہ کی تحقیقات پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ مظاہرین کی یہ حرکت پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی ہے -غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن میں بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے طالبعلم سب سے آگے ہیں -
تبصرے