دو ہزار سے زائد غیر ملکی بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ
- 08, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم 2 ہزار سے زائد بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارت خارجہ سے بھکاریوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جب کہ وزارت خارجہ دنیا میں اپنے مشنز سے ان بھکاریوں کی فہرستیں لے گی۔
بیرون ممالک میں بھیک مانگنے میں ملوث پاکستانیوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کیے جائیں گے۔حکومت نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
زیادہ تر بھکاری عمرہ اور زیارت کے لیے سعودی عرب، ایران اور عراق جاتے ہیں۔بھیک مانگنے کے لیے بیرون ممالک جانے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی جانب سے مربوط پالیسی بنائی جا رہی ہے۔
تبصرے