ملالہ یوسفزئی کا غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
- 08, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ملالہ یوسف زئی کا سوشل میڈیا پر حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسکول پر اسرائیلی فورسز کے حملے پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع سے لاتعلق نہیں رہ سکتے اور نہ ہی معصوم جانوں کے ضیاع سے منہ موڑ سکتے ہیں۔ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ایک اسکول پر حملہ کرکے 16 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے خیراتی ادارے کے اسکول پر حملہ کیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نصرت کیمپ میں اسکول پر حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت 16 فلسطینی شہید جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
تبصرے