یوکرین کے ڈرون حملے کے جواب میں روس نے 40 میزائلیں داغ دیں
- 09, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : روس نے یوکرین کے ڈرون حملے کا جواب یوکرین کے دارالحکومتی شہر (کیو) اور دوسرے کئی شہروں کو میزائل حملے کا نشانہ بنا کر دیا - اس حملے میں 29 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں - یوکرین کے صدر (ولادیمیر زیلینسکی) کے مطابق روس نے 40 سے زائد میزائلیں داغی ہیں - ان حملوں میں کیو کے چلڈرن ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے -
زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس نے ان حملوں میں یوکرین کی کاروباری اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے -دوسری جانب روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان حملوں میں یوکرین کی دفاعی صنعتوں اور اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا ہے - روس نے یہ حملے ایک دن پہلے یوکرین کی طرف سے روس کے اسلحہ کے گودام پر کیے جانے والے ڈرون حملے کے جواب میں کیے ہیں-
وسیم حسن
تبصرے