کویت میں ملازمت کرنے والوں کے لیے قوانین میں مزید نرمی کی گئی

کویت

نیوز ٹوڈے :   کویت نے کارکنوں کے لیے قوانین میں مزید نرمی کر دی۔کویت کی 'پبلک اتھارٹی فار مین پاور' (PMA) کے ویزا اور امیگریشن قوانین میں کئی ترامیم کی گئی ہیں، جن کے تحت اب نجی شعبے میں کوئی بھی کارکن کچھ شرائط کے ساتھ اپنی مرضی سے ملازمت تبدیل کر سکتا ہے۔ ان شرائط میں موجودہ آجر سے منظوری حاصل کرنا اور موجودہ آجر کے ساتھ کام کرتے ہوئے کم از کم ایک سال تک کویت میں رہنا شامل ہے۔ ملازمتیں تبدیل کرنے کے لیے، کارکن کو 50 دینار (تقریباً 45,000 روپے) کی ٹرانسفر فیس ادا کرنی ہوگی۔

نئے قوانین کمپنیوں کو بغیر کسی پابندی کے غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کی بھی اجازت دیتے ہیں، جس کے بعد اب کویتی کمپنیاں اور کاروبار اپنی آپریشنل ضروریات کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے کمپنیوں یا کاروبار پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ ترمیم شدہ قوانین میں ایک غیر ملکی کارکن کے لیے ورک پرمٹ کی فیس 150 دینار (تقریباً 1 لاکھ 38 ہزار روپے) مقرر کی گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+