نریندر مودی کی پیوٹن سے ملاقات پر زیلینسکی پھٹ پڑے ، مودی پر شدید تنقید

یوکرین کے صدر زیلینسکی

نیوز ٹوڈے :   بھارتی وزیر اعظم کی روس کے صدر (پیوٹن) سے ملاقات پر یوکرین کے صدر زیلینسکی بھڑک اٹھے - بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ہونے والی ملاقات پر یوکرینی صدر زیلینسکی نے مودی کو بنایا تنقید کا نشانہ - یوکرینی صدر زیلینسکی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں نام لیے بغیر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی - اپنے جاری کردہ بیان کے آغاز میں زیلینسکی نے کہا کہ آج یوکرین پر کیے گۓ رو س کے میزائل حملے میں 37 لوگ مارے گۓ جن میں 3 بچے شامل ہیں اور 170 افراد زخمی ہوۓ ہیں -

زیلینسکی نے کہا کہ روس نے میزائل سے یوکرین میں بچوں کے سب سے بڑے ہسپتال کو نشانہ بنایا ـ جو کہ کینسر کے مریضوں کا ہسپتال تھا - اس کے بعد زیلینسکی نے بھارتی وزیر اعظم کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہا کہ ایسے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کے سربراہ کو ماسکو کے اندر دنیا کے سب سے بڑے مجرم سے گلے ملتے دیکھا جانا بہت مایوس کن ہے - اور یہ امن کی کوششوں کیلیے ایک اور دھچکا ہے ـ بھارتی وزیر اعظم سرکاری دورے پر روس میں موجود ہیں جہاں پر انہوں نے روسی صدر سے ملاقات بھی کی - روس کی جانب سے یوکرینی شہروں کو بناۓ گۓ نشانوں میں ایک میزائل چلڈرن ہسپتال پر جا لگا تھا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+