حوثی لڑاکوں کا بحیرہ عرب میں میرسک سینٹوزا جہاز پر حملہ

میرسک سینٹوزا جہاز پر حملہ

نیوز ٹوڈے :   حوثی لڑاکوں نے بحیرہ عرب میں (میرسک سینٹوزا جہاز) پر میزائلیں داغ دیں ـ حملے میں عملے کے زخمی ہونے یا کسی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں - یمن کے حوثی لڑاکوں نے بیان دیا ہے کہ انہوں نے میرسک سینٹوز اجہاز کو بلیسٹک اور ونگ میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے- یمن کے عسکری گروپ کے ترجمان ( یحٰی سریع ) نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں کہا کہ 'بحیرہ عرب میں ہماری بحری فوج اور میزائل فورس نے امریکہ کے میرسک سینٹوزا جہاز کو مشترکہ نشانہ بنایا ہے- اس حملے کا اس سے پہلے ایک بڑی شپنگ کمپنی میرسک نے بھی اعتراف کیا تھا -

کہ اس کے ایک جہاز میرسک سینٹوزا پر خلیج عدن کے شمال میں حملے اطلاع ملی ہے ـ میرسک کمپنی کے مطابق اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی جہاز یا جہاز میں موجود سامان کو کوئی نقصان پہنچا ہے - کوپن ہیگن سے کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس جہاز پر امریکہ کا جھنڈا لہرا رہا تھا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+