رو س نے بھارتی فوجیوں کو اپنی فوج سے بے دخل کر کے واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے
- 11, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : روس نے کیا فیصلہ اپنی فوج سے بھارتیوں کو نکالنے کا ـروس کی فوج میں بھرتی تمام بھارتیوں کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے - بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کے دوران 2 بھارتی ہلاک ہو چکے ہیں اور درجنوں جنگی علاقے میں پھنسے ہوۓ ہیں - جن کا کہنا ہے کہ انہیں دھوکے سے لڑنے پر آمادہ کیا گیا ہے ـ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم (نریندر مودی) نے روس کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سےاس مسئلے پر بات چیت کی تھی - جس کے بعد روس نے بھارتی فوجیوں کو روسی فوج سے بے دخل کرکے انہیں واپس اپنے ملک بھیجنے میں سفری سپولیات فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے - بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 24 بھارتی شہریوں کو ایجنٹوں نے دھوکہ دہی سے روس لا کر انہیں یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے پر مجبور کیا -
وسیم حسن
تبصرے