برازیل نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کر دی
- 11, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : برازیل نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کر دی۔برازیل نے فلسطینی عوام کی حمایت کے اظہار میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کیا ہے۔
برازیل کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ اقتصادی طور پر قابل عمل فلسطینی ریاست کے لیے ایک ٹھوس شراکت ہے، جو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن سے رہ سکتی ہے۔گزشتہ ہفتے مرکوسور تجارتی بلاک اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان 2011 میں طے پانے والے ایک معاہدے کی توثیق کی گئی۔
برازیل میں فلسطینی سفیر نے اس فیصلے کو بہادرانہ اور بروقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ فلسطین میں امن کی حمایت کا ایک موثر طریقہ ہے۔فلسطینی سفیر نے امید ظاہر کی کہ مرکوسور کے ساتھ فلسطین کی تجارت، جو اس وقت صرف 32 ملین ڈالر سالانہ ہے، مزید بڑھے گی۔
تبصرے